تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 29 جون، 2018

اسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا بنیادی مرکزصحت منڈے سیدوموضع کوٹ ملدیوکادورہ

منڈے سید(سٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر نے اچانک بنیادی مرکز صحت منڈے سید کا دورہ کیااس دوران ہسپتال کےعملہ کی حاضری چیک کی ۔انچارج بی ایچ یو  ڈاکٹر حسیب اکرم کو اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئےمزیداچھااور بہتر کام کام کرنے کی ہدایات کی ۔ادویات  کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی بھی وقت ادویات کم پڑنے کی صورت میں ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری سے فوری منگوا کر آنے والے مریضوں اور عوام کی مشکلات ختم کی جائیں۔   عملہ کو آگاہ کیا کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔
جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے موضع کوٹ ملدیو کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں دریا جہلم کے خطر ناک کٹاؤ کا جائزہ لیا مقامی افراد سے اس حوالے سے بات چیت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دینے کا بہت شکریہ

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفہ اول