تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 9 اپریل، 2018

دریا برد ہوتی کوٹ ملدیو کی دھرتی۔۔۔۔ پڑھئیے خصوصی رپورٹ

خصوصی رپورٹ :حبیب الرحمن ملک۔۔۔۔
کوٹ ملدیوجھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری  کا ایک گاؤں ہے یہ علاقہ دریائے جہلم کے مغربی کنار ے کے عین اوپر واقع ہے رقبہ کے لحاظ سے اس کی آبادی  54مربہ پر مشتمل تھی پچھلے چند سالوں سے مسلسل دریائی کٹاؤ ہونے کی وجہ  سے اب اس کی یہ آبادی تقریباََ 25 فیصد سے بھی کم ہونے لگی ہے۔                                                                                                                                                                                             
2014 کے سیلاب کے بعد دریائے جہلم نے خطر ناک تناسب سے زمینی کٹاؤ شروع کیااس کٹاؤ سے موضع منڈے سید اور موضع کوٹ ملدیو سب سے زیادہ متاثر ہوئے،منڈے سے کی آبادی چاہ باغ ولا مکمل طور پر دریا برد ہو چکی ہے،دریائے جہلم کی بے رحم موجوں نے چاہ باغ والا کو نگلنے کے بعد اگلا نشانہ کوٹ ملدیو کی رہائشی آبادی کو بنایا۔اب تک کئی ایکڑ رقبہ اور گھرانے دریائی کٹاؤ نگل گیا ہے۔
مسلسل اور تیز دریائی کٹاؤ نے لوگوں میں خوف و حراس پھیلا رکھا ہے،جس کی وجہ سےیہاں کے لوگوں نے بھی آہستہ آہستہ نقل مکانی شروع کر دی ہے۔علاقہ مکینوں نے میڈیا کے توسط سےحکومت سے احتجاجاََ امدادی مطالبات بھی کئے۔
جس کے رد عمل کے طور پر مختلف سیاسی شخصیات اور انتظامی  افسران نے اس علاقہ کا رُخ کیا جو کہ صرف علاقائی دوروں تک ہی محدود رہا۔کوئی امدای کاروائی نہ کی گئی۔دریا کے اس خوفناک کٹاؤ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو نہ تو کوئی مالی امداد فراہم کی گئی اور نہ ہی سرکاری کالونی رہائشی پلاٹ و گھر دئیے گئے یوں علاقہ مکینوں کی آہ و پکار بے سود گئی ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے  اب خدا کے سوا کوئی سہارا نہیں رہا لوگ مایوس ہو کر اب نکل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاستدان  الیکشن کے دنوں میں فصلی بٹیرے بن کر  پھرتے رہتے ہیں اور کئی بڑے بڑے دعوے بھی کر بیٹھتے ہیں مگر  مشکل حالات میں  ہمارا حال تک کوئی نہیں پوچھتا۔دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹ اب اس کے لئے ہے جو ہمارے مطالبات پورے کرے گا ۔کئی افسران نے علاقہ دورہ کیا مگر سب سیلفی فوٹو شیشن کے علاوہ کچھ نہ کر سکے   ہم اپنی مدد آپ کے تحت جوکر سکتے تھے کیا۔اہلیان علاقہ نے احتجاجاََ کہا کہ کیا ہم لوگ ضلع جھنگ کے رہائشی نہیں  ہیں کیا ہمارا کوئی حق نہیں کیا۔خدارا   ہمارے حال پر کچھ رحم کریں  اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد امدادی کاروائی کی جائے تاکہ مزید غریب عوام اس خوفناک کٹاؤ کی زد میں آنے سے بچ جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دینے کا بہت شکریہ

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفہ اول