تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 14 جولائی، 2018

اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد کا بنیادی مرکز صحت منڈے سید کا اچانک دورہ

منڈے سید(نمائندہ)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد اسد کا بنیادی مرکز صحت منڈے سید کا اچانک دورہ ،ہسپتالوں میں مریضوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد نے بنیادی مرکز صحت منڈے سید کا دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا ۔اس دوران انہوں نے وہاں موجودمریضوں اور ان کےلواحقین سےصحت کےمتعلق سہو لیات بارے بھی دریافت کیا اور ہسپتال عملے کوحکم دیاکہمریضوں کو مفت ادوایات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز صحت قائم کرنے کامقصد وہاں کی عوام کو بروقت علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ لوگ صحت مند زندگی بسر کر سکیں ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کا نظام درست کر کے ہی دم لوں گا۔ حکومت پنجاب لوگوں کی صحت کی بہتری کے لئے صوبہ بھر .میں اربوں روپے کا بجٹ فراہم کر رہی ہے تاکہ پنجاب کو صحت مند صوبہ قرار دیا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں عملے کی کمی کو جلد پورا کردیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دینے کا بہت شکریہ

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفہ اول