تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 4 جنوری، 2018

مرکز صحت منڈے سید میں متعدد آسامیاں خالی،24 گھنٹے سہولیات صرف اعلانات تک محدود، مریض خوار

اٹھارہ ہزاری:بنیادی سہولیات سے محروم بنیادی مرکز صحت اپنی افادیت کھونےلگا،میڈیکل آفیسر، ڈسپنسر سمیت متعدد آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ایک ایل۔ایچ وی اورایل۔ایچ ڈبلیو کے سواکوئی ملازم نہیں۔پندرہ سے زائد مواضعات پر مشتمل ہزاروں نفوس کو مستفید کرنے والا بی۔ایچ یو صرف ایک ایل۔ایچ وی کے رحم و کرم پر چل رہا ہے۔"24  گھنٹے ڈلیوری کی مفت سہولت میسر ہے"کے بورڈ تو آویزاں کر دئیے گئے ۔باوجود اس کے عوام اس مفت سہولت سے محروم ہے،ہزاروں روپے وصول کرنے کے بعد ڈلیوری کیسز ہو تے کہیں اور ہیں اور ہسپتال کے ریکارڈ میں لکھ دئیے جاتے ہیں۔مریضوں کو ادویات بھی نہیں مل رہیں،اس حوالے سے جب سی۔او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر اختر خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی تمام ادویات فراہم کر دی جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دینے کا بہت شکریہ

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفہ اول