تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 23 جنوری، 2018

الیکشن کی آمد،داخلی و خارجی راستوں محروم منڈے سید کی عوام کی بھی سن لی گئی،پکی سڑک بننا شروع ہو گئی

 منڈےسید:الیکشن کی آمد آمد ہے تمام سیاسی امیدوار اب اپنے اپنے حلقوں کی عوام سے ووٹ لینے کے لئے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔منڈے سیدعرصہ دراز سے داخلی و خارجی راستوں سے محروم تھا۔اگر کوئی ایمرجنسی ہوتی تولوگ رکشوں کا استعمال کرتے۔


اس حلقہ کے سابق ایم پی یے نوب غضنفر علی خان جبوآنہ گروپ کی جانب سے ایک پکی سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جواس علاقہ کی اہم ضرورت تھی۔یہ سڑک ڈاکخانہ چوک(حاجی اشرف کی دکان) سے لے کر ٹرانسفارمر چوک(ظفر شاہ کے ڈیرے کے قریب) تک،وہاں سے مسلم شیخوں کے محلے سے ہوتی ہوئی علاقہ کی مغربی جانب پہلے سے بنی پکی سڑک سے ملائی جائے گی۔سڑک بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے مٹی کی بھرتی کرنے کے بعد پتھر بھی ڈال دئیے گئے ہیں ۔سڑک سےملحقہ نالیوں اور پلوں کو بھی بنایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔اس سڑک کے بننے سے اہل علاقہ کا ایک دیرینہ مطالبہ و مسئلہ حل ہو   جائے گا۔پہلے اس علاقہ میں گاڑی کو لے آنا یا لے جانا مشکل ہوتا تھا۔یا بارشوں کے دنوں میں شہر میں داخل ہو نا اور نکلنا  بھی مشکل ہو جاتا تھا۔۔۔۔اس سڑک کے بننے سے اہل علاقہ   کو داخلی و خارجی راستہ میسر ہو گا



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دینے کا بہت شکریہ

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفہ اول